آر ڈی اے ،غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈی جی آر ڈی اے سلمان غنی کی ہدایات پر راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں آر ڈی اے کے انفورسمنٹ سکواڈ نے موضع چک جلال دین میں غیر قانونی طور پر زیر تعمیر ایک رہائشی عمارت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے مسمار کر دیا۔ مذکورہ عمارت مسمی عاشق کی جانب سے رہائشی پلاٹ پر متعلقہ ادارے سے پیشگی منظوری اور این او سی حاصل کیے بغیر تعمیر کی جا رہی تھی، جو آر ڈی اے کے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز کی خلاف ورزی تھی۔ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر آرڈی اے پلاننگ محمد داؤد کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، کمشنر راولپنڈی نے آر ڈی اے کے میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ منظم شہری ترقی کو یقینی بنایا جائے اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976ء اور آر ڈی اے کے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ آر ڈی اے کے زیر کنٹرول علاقے میں غیر قانونی تعمیرات، غیر مجاز ترقیاتی سرگرمیوں اور غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments