ریلوے ٹریک پر 25سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

ریلوے ٹریک پر 25سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

حادثہ ٹیکسلا کے علاقے ایچ ایم سی روڈ پر ہوا ،شناخت 25سالہ طیب کے نام سے ہوئی

راولپنڈی(آن لائن)ٹیکسلا کے علاقے ایچ ایم سی روڈ کے ریلوے ٹریک پر 25 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق ایچ ایم سی روڈ پر چکی محلہ کے قریب ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی، تاہم نوجوان کی موقع پر پہنچنے سے قبل ہی موت واقع ہو چکی تھی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ طیب کے نام سے ہوئی ہے ۔ جس کے سر پر لگنے والی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...