آئیسکو ،ٹرانسفارمرز، ٹرانسمیشن لائنوں کا مینٹیننس شیڈول جاری
آج سے آغاز ،عارضی بجلی بندش شیڈول ویب سائٹ،سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جائیگا ،ترجمان
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) آئیسکو نے ریجن بھر میں 130سے زائد132کے وی گرڈ سٹیشنز میں نصب پاور ٹرانسفارمرز، 1295سے زائد11 کے وی فیڈرز، ٹرانسمیشن لائنز اور دیگر منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ناگریز مینٹیننس کیلئے سالانہ سسٹم مینٹیننس پروگرام2026-27جاری کر دیا ہے جو آج سے 8 فروری 2027 تک جاری رہے گا۔ فیڈرز پر مینٹیننس ورکس کے دوران بجلی بندش کے لئے عارضی شٹ ڈاؤن لئے جائیں گے ۔آئیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر خالد محمود نے ہدایات جاری کی ہیں کہ متعلقہ فیڈرز پر ہونے والے شٹ ڈاؤن کی پیشگی اطلاع ہر صورت متعلقہ صارفین تک پہنچائی جائے اور اس سلسلے میں پرنٹ، الیکٹرانک، سوشل میڈیاپلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ مساجد میں اعلانات کے ذریعے بھی متعلقہ صارفین کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات دیں کے بجلی بندش کے دوراینئے کو سختی سے مانیٹر کیا جائے اور سٹاف کام کے دوران سیفٹی کے تمام ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں۔ فیلڈ افسران سٹاف کو کام کے دوران چیک کریں گے اور موقع پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments