چکوال، 4رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
چکوال (این این آئی) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) چکوال نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں مسلح ڈکیتی کی 15سے زائد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان پر چکوال، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجر خان کے مختلف علاقوں میں شاپنگ مالز، کریانہ اسٹورز اور یوٹیلٹی اسٹورز پر اسلحے کے زور پر ڈکیتیاں کرنے کا الزام ہے۔ مسلسل وارداتوں کے باعث یہ گینگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ایک چیلنج بن چکا تھا جبکہ شہریوں میں بھی خوف و ہراس پایا جاتا تھا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گینگ نے گزشتہ تین ماہ کے دوران چکوال شہر میں بھی کریانہ اسٹورز اور شاپنگ مالز کو نشانہ بناتے ہوئے دن دہاڑے مسلح ڈکیتی کی چار وارداتیں کی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments