ڈی ایچ او اسلام آباد کا عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کا معائنہ
اسلام (اے پی پی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے ، حفظان صحت کو فروغ دینے اور عوامی مقامات اور تجارتی اداروں میں صفائی کے مقررہ معیارات کو نافذ کرنے کیلئے سینٹری انسپکشنز کو تیز کر دیا ہے ۔
سینیٹری انسپکٹرز اور فیلڈ ٹیمیں حفظان صحت کے حالات کا جائزہ لینے اور صحت عامہ کے تحفظ کیلئے بہتری کی ضرورت والے علاقوں کی نشاندہی کرنے کیلئے مختلف مقامات کے دورے کر رہی ہیں۔دوروں کے دوران، فیلڈ ٹیمیں فوڈ ہینڈلرز، کاروباری مالکان اور دیگر متعلقہ افراد کو صفائی برقرار رکھنے، حفظان صحت کے مناسب طریقوں کو اپنانے اور قائم شدہ سینیٹری معیارات کی تعمیل کرنے کے بارے میں رہنمائی کر رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments