پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ،مقامی کالج کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر ریلی
راولپنڈی (خبر نگار)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس راولپنڈی ڈویژن اور مقامی کالج کے زیرِ اہتمام 27 اکتوبر یومِ سیاہِ کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار اور بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (راولپنڈی ڈویژن) کے ڈائریکٹر کرنل حمیر اعظم نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں کالج کے اساتذہ، انتظامیہ، اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments