اسلام آباد ، 36 جرائم پیشہ افراد گرفتار ،منشیات اسلحہ برآمد

 اسلام آباد ، 36 جرائم پیشہ افراد گرفتار ،منشیات اسلحہ برآمد

گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ریکارڈ منظم گروہ کے تین ارکان بھی شامل

 اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلاامتیاز کارروائیوں کے دوران گھریلو چوری میں ملوث منظم گروہ کے تین ارکان سمیت36ملزمان گرفتار کر لیے ، طلائی زیورات، نقدی کل مالیتی 45لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 36ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ منظم گروہ کے تین ارکان بھی شامل ہیں۔

پولیس ٹیموں نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے طلائی زیورات، نقدی کل مالیتی 45لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سیچھ پستول معہ ایمونیشن اور ایک خنجر برآمد کر لیا۔ منشیات فروشی میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 712گرام چرس، 560گرام ہیروئن اور 464گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران 20ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...