یکم سے 15نومبر تک مفت سکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنیکا اعلان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خواتین کو خودمختار بنانے اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے یکم سے 15 نومبر تک مفت سکوٹی ٹریننگ پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر کے مطابق خواتین کو اڑان ڈرائیونگ اسکول میں سکوٹی چلانے کی مفت عملی تربیت فراہم کی جائے گی، جس کی نگرانی تجربہ کار خواتین پولیس افسران کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments