زیرِ تفتیش مقدمات جلد یکسو کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت

  زیرِ تفتیش مقدمات جلد یکسو کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت

جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیز ، چوریاں روکیں ،ڈی آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس علی وسیم نے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔اسلام آباد میں انسدادِ جرائم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علی وسیم نے سینئر افسران کی کارکردگی کا انفرادی جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات جلد یکسو کرکے چالان متعلقہ عدالتوں میں بھجوائے جائیں، جبکہ سنگین جرائم میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں کی جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...