ڈاک کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ، علیم خان
افسران کی کوتاہی کا نقصان پاکستان پوسٹ کے سارے ادارے کو ہو گا ،اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پاکستان پوسٹ آفس اجلاس میں ادارے کو درپیش بنیادی مسائل، مالی خسارے ، انتظامی مشکلات اور ڈیجیٹلائزیشن سمیت محکمانہ اصلاحات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان پوسٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے ، مالی استحکام کی بحالی اور ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیے قابلِ عمل حکمتِ عملی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاک کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ہے ، گزشتہ 10 برسوں سے اس عمل کا التواء میں ہونا تشویشناک امر ہے۔
وفاقی وزیر کہا کہ پہلے مرحلے میں ملک کے 86 بڑے پوسٹ آفسز کو ڈیجیٹائز کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس بارے میں بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث ادارہ جدید سہولتوں سے محروم ہے اور اپنے مقابل ترسیل کے دیگر اداروں سے مقابلہ نہیں کر پا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی کوتاہی کا نقصان پاکستان پوسٹ کے سارے ادارے کو ہو گا اور ضروری ہے کہ پاکستان پوسٹ سے وابستہ 22 ہزار ملازمین کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر مؤثر، جامع اور قابلِ عمل بزنس پلان سامنے لایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments