ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کا  مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب مہرین فہیم عباسی نے راولپنڈی کی تحصیلوں کلر سیداں اور ۔۔

کہوٹہ کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن، انتظامی امور اور فیلڈ ورک کا جائزہ لیا، ایڈیشنل سیکرٹری نے دونوں تحصیلوں کی اندرون گلیوں میں جا کر صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا، شہریوں سے براہ راست ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے صفائی سے متعلق مسائل اور شکایات دریافت کیں۔ انہوں نے صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے ، ورکرز کی حاضری یقینی بنانے اور شہریوں کو معیاری صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...