الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک شخص بے ہوش
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک شخص بے ہوش ہو گیا، ریسکیو 1122 کی ۔۔
بروقت کارروائی سے متاثرہ شخص ہوش میں آ گیا۔ واقعہ ہائی وے آفس کے قریب پیش آیا۔ 32 سالہ ماجد ایک دکان پر کام کرتا تھا، پانی پینے کے لیے الیکٹرک واٹر کولر کے پاس گیا، کولر کو ہاتھ لگاتے ہی اسے شدید کرنٹ لگا جس کے باعث وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو کر گر پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments