پیرودھائی بس سٹینڈ کی حدود میں آپریشن،منشیات فروش گرفتار
تیز دھار آلات، انجکشن، موبائل فونز ، لوہے کی اشیاء، 30انجکشن، 20آئس گلاس برآمد
راولپنڈی (خبر نگار )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر پیرودھائی جنرل بس سٹینڈ (جی بی ایس) کی حدود میں منشیات کے عادی افراد، جیب تراشوں اور دیگر شرپسند عناصر کے خلاف گزشتہ 10 روز کے دوران گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سید اسد شیرازی کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف اقسام کی منشیات، تیز دھار آلات، انجکشن، موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئیں۔ کارروائی کے دوران 7 عدد آئس، 37 چھریاں، 22 کٹر، 17 لائٹر، 22 لوہے کی اشیاء، 30 انجکشن، 20 آئس گلاس، 3 موبائل فون اور 20 ڈنڈے برآمد کیے گئے ۔ کوکین اور دیگر منشیات کے 2 چھوٹے ڈبے ، 10 آئس بوتلیں، 25 قینچیاں اور 30 بور کے 3 کارتوس بھی برآمد ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments