اے این ایف کی کارروائیاں ،33.86کلوگرام منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں ،33.86کلوگرام منشیات برآمد

کارروائیاں پشاور، صوابی، اسلام آباد، جہلم کی گئیں، 10ملزم گرفتار

اسلام آباد (این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 33.86کلو گرام منشیات برآمد کرکے 10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران باچاخان ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے بیگ سے 2کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان پر مسافر بس میں سوار 2ملزمان سے 12کلو گرام آئس برآمد کرلی۔کرنل شیر خان انٹرچینج صوابی کے قریب گاڑی سے 2ملزمان کو گرفتار کر کے 10.8کلو گرام افیون برآمد کر لی۔ پشاور میں گلبہار فلائی اوور جی ٹی روڈ کے قریب موٹر سائیکل میں چھپائی گئی 6کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سیکٹر ڈی 17/2اسلام آباد سے 2ملزمان کے قبضے سے 2.4کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ جی ٹی روڈ جہلم پر موٹرسائیکل سوار 2ملزمان سے 260گرام چرس برآمد ہوئی۔ سیکٹر آئی 9اسلام آباد میں نجی کوریئر کمپنی سے ایک پارسل میں موجود جوسر مشین میں چھپایا گیا 400گرام ممنوعہ مواد برآمد کر لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...