ایس ای سی پی نے 39 ہزار کمپنیوں کو غیر فعال قرار دے دیا
کمپنیوں نے چار سال سے سالانہ گوشوارے اور مالیاتی اسٹیٹمنٹ جمع نہیں کرائیں غیر فعال کمپنیوں کے اکائونٹس منجمد رہیں گے ، نئے اکائونٹ بھی نہیں کھل سکیں گے
اسلام آباد (اے پی پی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے گزشتہ چار سال سے سالانہ گوشوارے اور مالیاتی اسٹیٹمنٹ جمع نہ کرانے والی 39704 کمپنیوں کو غیر فعال قرار دے دیا ۔ اس اقدام سے کارپوریٹ رجسٹر زیادہ قابلِ اعتماد ہوگا اور غیر فعال کمپنیوں کے غلط استعمال کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کسی بھی کمپنی کی غیر فعال حیثیت ایس ای سی پی کے آن لائن سسٹم میں ظاہر ہوگی اور بینکوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو یہ معلومات دستیاب ہوگی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے غیر فعال کی گئی کمپنیاں نئے بینک اکانٹ نہیں کھول سکیں گی جبکہ ان کے موجودہ اکا ئونٹس اس وقت تک منجمد رہیں گے جب تک وہ ایس ای سی پی میں اپنے واجب الادا گوشوارے اور مالیاتی اسٹیٹمنٹ جمع کرا کے دوبارہ فعال نہیں ہو جاتیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments