ترقیاتی، بیوٹیفکیشن سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت

ترقیاتی، بیوٹیفکیشن سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت

گرین بیلٹس، ٹرائینگلز اور جی ٹی روڈ روات میں کام 10روز میں مکمل کیا جائے،ڈی سی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بیوٹیفکیشن سکیموں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن کی تمام سکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور بالخصوص گرین بیلٹس، ٹرائینگلز اور جی ٹی روڈ روات و ٹیکسلا کے اطراف جاری بیوٹیفکیشن کے کام ہر صورت آئندہ دس روز میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ افسران فیلڈ میں جاری کاموں کی مسلسل نگرانی کریں اور مقررہ مدت کے اندر اہداف حاصل کرنے کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...