غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ،منظور شدہ منصوبہ بندی کی جائے ،کمشنر

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلمان غنی نے آر ڈی اے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور انہیں منظور شدہ منصوبہ بندی، مقررہ معیار اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ کام کے معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے ۔ متعلقہ افسران ترقیاتی کاموں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں اور دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کو باہمی رابطہ کاری بہتر بنانے اور جاری منصوبوں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی تاکہ مقررہ مدت میں مطلوبہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ کمشنر راولپنڈی نے آر ڈی اے کے میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...