چھوٹی صنعتوں کیلئے برآمدی قرضوں کی سہولت بڑھانے کا فیصلہ

چھوٹی صنعتوں کیلئے برآمدی قرضوں کی سہولت بڑھانے کا فیصلہ

حکومتی مراعات سے متعلق آگاہی کے لیے خصوصی مہم چلانے کی تجویز بھی پیش کی گئیبلال کیانی کی زیرصدارت اجلاس، چھوٹے برآمد کنندگان تک رسائی بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایس ایم ایز) کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے اور ان کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایس ایم ایز کے لیے برآمدی قرضوں کی سہولت سے خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سٹیٹ بینک اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک کو چھوٹے برآمد کنندگان تک رسائی بڑھانے کی ہدایت کردی۔بلال اظہر کیانی کی زیرصدارت اجلاس میں چھوٹے برآمد کنندگان کو قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے اور ان کی مالی مشکلات دور کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں حکومتی مراعات سے متعلق آگاہی کے لیے خصوصی مہم چلانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ وزیر مملکت نے چھوٹی صنعتوں کو مالی اور انتظامی رکاوٹوں سے نکالنے کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...