ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک ڈائیورشن کا اعلان

 ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک ڈائیورشن کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے غیر ملکی وفد کی آمدورفت کے پیش نظر جمعرات کو ایکسپریس ہائی وے اور ۔۔۔

 سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشن کا اعلان کیا ہے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے پر سرینہ چوک سے نائنتھ ایونیو تک مختلف مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سری نگر ہائی وے استعمال کرنے والی ٹریفک سہروردی روڈ، جی ایٹ اور جی نائن کے سروس روڈز اور زیرو پوائنٹ کے راستے استعمال کر سکے گی، جبکہ فیض آباد کی جانب جانے والی ٹریفک فیصل ایونیو استعمال کرے گی۔ نائنتھ ایونیو کی جانب جانے والے شہریوں کو سروس روڈ ایسٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے باہر جانے والے شہری جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...