امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈاکٹر اقبال
نقل ،غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی ،چیئرمین تعلیمی بورڈ
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر اقبال محمود نے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ اور غیر جانبداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ نقل اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کنٹرولر امتحانات مبشر سعید نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز میں انتظامی امور، سکیورٹی اقدامات، عملے کی حاضری اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے ۔ مرکز سپرنٹنڈنٹس اور امتحانی عملے کو امتحانی قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کا پابند بنایا گیا ہے ۔ امتحانی مراکز میں نظم و ضبط، انتظامی مستعدی اور فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
سیکرٹری تعلیمی بورڈ راولپنڈی ذوالکیف عمر شاہ نے کہا کہ امتحانی مراکز میں سکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی اور جاری کردہ امتحانی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments