تعلیمی اداروں میں بائیومیٹرک حاضری کا نظام متعارف کرانیکا فیصلہ

 تعلیمی اداروں میں بائیومیٹرک حاضری کا نظام متعارف کرانیکا فیصلہ

مشینیں ایجوکیشن اتھارٹی کے دفاتر میں مرکزی ڈیش بورڈ سے منسلک ہونگی

 راولپنڈی (اے پی پی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے سرکاری سکولوں اور کالجوں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری یقینی بنانے اور تعلیمی اداروں کی نگرانی کا نظام جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سمارٹ مانیٹرنگ اور بائیومیٹرک حاضری کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کے تحت گوجر خان، کہوٹہ اور کلر سیداں سمیت ضلع کے تمام علاقوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی حاضری کی خودکار نگرانی کی جائے گی۔ مجوزہ نظام کے تحت تعلیمی اداروں میں بائیومیٹرک مشینیں نصب کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفاتر میں قائم مرکزی ڈیش بورڈ سے منسلک کیا جائے گا ۔جس کے ذریعے عملے کی روزانہ حاضری کی براہ راست نگرانی ممکن ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...