انتخابی نتائج امریکی کانگریس میں طاقت کے توازن میں تبدیلی
موجودہ سیاسی قیادت کو انتخابی دھچکا ایران کے ساتھ طویل جنگ کے باعث لگا ،پی پی ورکرز
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر علی عباسی، سابق رکن قومی اسمبلی ناہید خان، سینئر نائب صدر فیاض علی خان، ایڈووکیٹ امجد بلوچ اور دیگر عہدیداروں نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے کامیاب انعقاد پر امریکی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج امریکی کانگریس میں طاقت کے توازن میں تبدیلی اور عوام کے جمہوری اختیار کا واضح ثبوت ہیں۔ موجودہ سیاسی قیادت کو انتخابی دھچکا ایران کے ساتھ طویل جنگ، بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں، عسکری اخراجات اور امریکی شہریوں پر معاشی بوجھ کے باعث لگا۔ پارٹی ورکرز نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کی حکومت کی پالیسیوں اور جنگ میں امریکی شمولیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی عسکری مداخلتوں کے اثرات نہ صرف متاثرہ ممالک بلکہ متعلقہ ملک کے شہریوں، ٹیکس دہندگان اور مسلح افواج کو بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments