جامعات کی کارکردگی جانچنے کیلئے 22 رکنی نیشنل ٹاسک فورس تشکیل

 جامعات کی کارکردگی جانچنے کیلئے 22 رکنی نیشنل ٹاسک فورس تشکیل

انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ڈائریکٹر غلام مصطفی کنوینر مقررفورس میں مختلف جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی جامعات کی کارکردگی جانچنے کے لیے قومی یونیورسٹی رینکنگز فریم ورک تیار کرنے کے لئے 22 رکنی نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے جس کا مقصد ایک شفاف، قابلِ اعتماد اور قومی ضروریات سے ہم آہنگ درجہ بندی کا نظام متعارف کرانا ہے ۔ایچ ای سی کے مطابق ٹاسک فورس کو مجوزہ قومی رینکنگز فریم ورک کا جائزہ لینے اور اسے حتمی شکل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اس ضمن میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹی رینکنگ کے طریقہ کار سے استفادہ کیا جائے گا، تاہم پاکستان کے اعلی تعلیمی نظام اور مقامی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ٹاسک فورس جامعات کی درجہ بندی کے لیے مختلف اشاریوں، ان کے وزن، جائزے کے طریقہ کار، درکار ڈیٹا، معلومات کی تصدیق کے نظام اور اسکورنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لے گی تاکہ ایک منصفانہ، شفاف اور شواہد پر مبنی نظام وضع کیا جا سکے ۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس) اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام مصطفی کو ٹاسک فورس کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ ایچ ای سی کے ہائر ایجوکیشن ڈیٹا ریپوزٹری کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور نیشنل کوآرڈینیٹر برائے نیشنل یونیورسٹی رینکنگز محمد علی بیگ سیکرٹری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ ٹاسک فورس میں ملک کی مختلف جامعات اور اعلی تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں کو بھی ٹاسک فورس کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...