کنٹونمنٹ بورڈ ،تجاوزات کیخلاف آپریشن ،6ٹرک سامان ضبط

 کنٹونمنٹ بورڈ ،تجاوزات کیخلاف آپریشن ،6ٹرک سامان ضبط

آپریشن پشاور روڈ، نصیرآباد، مصریال روڈ، ٹینچ بھاٹہ، ڈھوک سیداں روڈ پر کیا گیا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ انفورسمنٹ نے عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایگزیکٹو آفیسر عامر رشید کے خصوصی احکامات پر راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن مسلسل جاری ہے گزشتہ روزآپریشن پشاور روڈ، نصیرآباد، مصریال روڈ، ٹینچ بھاٹہ، ڈھوک سیداں روڈ، گرجا روڈ، برف خانہ روڈ، 22 نمبر چونگی اور مین صدر بازار کے مختلف علاقوں، جن میں چھوٹا بازار اور مٹھو خان ہاتہ شامل ہیں، کارروائی کے دوران مختلف مقامات سے 6 سے زائد ٹرک تجاوزاتی سامان ضبط کر لیا گیا ۔ آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر قائم تجاوزات، غیر قانونی تھڑوں پر لگائے گئے ٹھیلوں کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ سڑکوں اور بازاروں میں پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی روانی کو بھی بحال کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...