پاکستان ٹورزم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول کا آج سے آغاز
فیسٹیول 8 نومبر تک سپورٹس کمپلیکس، ایف نائن پارک اور دیگر مقامات پر جاری رہے گا
اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے )سلام آباد میں دوسرے 3روزہ پاکستان ٹورزم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول 2026ء\' کا آج سے آغاز ،فیسٹیول 6 سے 8 نومبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس، ایف نائن پارک اور دیگر مقامات پر جاری رہے گا، فیسٹیول کا باضابطہ آغاز آج صبح 10 بجے جبکہ افتتاحی تقریب دوپہر 2بجے ہوگی،پہلے روز نایاب کار شو، ڈبل ڈیکر بس سفاری، بچوں کی میراتھن، پیراگلائیڈنگ اور میوزیکل کنسرٹ ہوگا،بروز ہفتہ 7 نومبر کو پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر تا سیونتھ ایونیو سائیکلنگ مقابلے منعقد ہوں گے ، ایف نائن پارک میں نیزہ بازی کے مقابلے میں غیر ملکی سفارتکار بھی شرکت کریں گے ، ہفتہ کی شام سپورٹس کمپلیکس میں فانوس اڑانے ، آتش بازی اور کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا ہے ،فیسٹیول کے آخری روز 8 نومبر کو کوکنگ مقابلے اور ثقافتی پرفارمنسز ہوں گی،تقسیمِ انعامات کی تقریب 8 نومبر کو سہ پہر 3بجے اور اختتامی تقریب 4 بجے اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments