راولپنڈی ،3روز میں 1لاکھ 28ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے
9لاکھ 89ہزار کے ہدف کے مقابلے میں 8لاکھ 47ہزار بچوں کی انتظامی کوریج مکمل
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ، عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں تین روز کے دوران مجموعی طور پر 9 لاکھ 89 ہزار 924 بچوں کے ہدف کے مقابلے میں 8 لاکھ 47 ہزار 203 بچوں کی انتظامی کوریج مکمل کی جا چکی ہے ، جو مجموعی ہدف کا 86 فیصد ہے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین روز کے دوران 1 لاکھ 62 ہزار 252 مسڈ بچوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 94 ہزار 585 بچوں کو دوبارہ رسائی کے ذریعے ویکسین پلائی جا چکی ہے ۔ اسی طرح تین روز کے دوران مختلف مقامات پر 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو گھروں سے باہر مختلف مقامات پر ویکسین فراہم کی گئی۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مہم کے دوران 1,481 زیرو ڈوز بچوں کی بھی نشاندہی کی گئی جبکہ کم کوریج والے علاقوں اور مسڈ ایریاز میں خصوصی سوئپ اپ سرگرمیاں مکمل کی گئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments