گرین ٹریکٹر پروگرام ، 7لاکھ50ہزار سبسڈی دے رہے،عاشق کرمانی
گندم کے بیج پر کاشتکاروں کیلئے 45 کروڑ کی سبسڈی،کسان کارڈ کیلئے 150 ارب مختص
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق کرمانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت جیتنے والے خوش نصیب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی تقسیم کیلئے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس ضمن میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔گرین ٹریکٹر پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت10ہزار50تا65ہارس پاور ٹریکٹرز 7لاکھ50ہزار روپے فی ٹریکٹر سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب نے گندم کی خریداری کیلئے 4500روپے فی من قیمت مقرر کی ہے جس سے گندم کی آئندہ فصل کاشتکاروں کیلئے منافع بخش بن گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ گندم کے بیج پر کاشتکاروں کے لیے 45کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے ، جبکہ کسان کارڈ کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کی خریداری کے لیے 150ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔کسان کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی کھاد کی خریداری کیلئے 17ارب روپے کی اضافی بلاسود رقم بحساب 3500روپے فی ایکڑ فراہم کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments