صحافیوں کیلئے سعود ساحر ایوارڈ دینے کا اعلان

 صحافیوں کیلئے سعود ساحر ایوارڈ دینے کا اعلان

سینئر صحافی سید سعود ساحر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ،خراج عقیدت

 اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینئر صحافی سید سعود ساحر کی صحافت کے شعبے میں گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی خدمات کے اعتراف اور نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بہترین رپورٹنگ کرنے والے نوجوان صحافیوں کو \\\'\\\'سعود ساحر ایوارڈ\\\'\\\' دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ ملک و قوم کی بہتری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ صحافی فیک نیوز سے اجتناب کریں اور حقائق پر مبنی ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے ) دستور کے زیر اہتمام سینئر صحافی سید سعود ساحر کی یاد میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تعزیتی ریفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، لیاقت بلوچ، نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال اور سعود ساحر کے صاحبزادے اور پوتیوں سمیت سینئر صحافیوں، صحافتی تنظیموں کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سید سعود ساحر کی صحافتی جدوجہد، پیشہ ورانہ دیانت داری، اصول پسندی اور قومی و صحافتی معاملات پر ان کے بے باک مؤقف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو نئی نسل کے صحافیوں کیلئے مشعل راہ قرار دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...