اسلام آباد ،مختلف کارروائیوں میں 37جرائم پیشہ افراد گرفتار
مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے دوارکان بھی شامل
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 37ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے دوارکان بھی شامل ہیں۔پولیس ٹیموں نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے تین مو ٹر سائیکل برآمد کر لیے ۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سیدوپستول،ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ منشیات فروشی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 859گرام آئس برآمد کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments