پولیس کی گاڑی بے قابو ہوکر گاڑیوں، دکان سے ٹکر ا گئی، 5زخمی

پولیس کی گاڑی بے قابو ہوکر گاڑیوں، دکان سے ٹکر ا گئی، 5زخمی

زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی پی او کا نوٹس، انکوائری کا حکم

مری (نمائندہ دنیا) مری بس سٹینڈ کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی بے قابو، متعدد گاڑیوں اور دکان سے ٹکرا گئی، 5افراد زخمی، ڈی پی او کا فوری نوٹس، انکوائری کا حکم، ریسکیو 1122کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری منتقل کر دیا۔ حادثے میں ایک سوزوکی اے پی وی، ایف ایکس کار، سوزوکی بولان اور موٹر سائیکل متاثر ہوئے حادثے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...