آئیسکو ڈیڑھ ارب کی نادہندہ ،ایم سی آئی کا آخری نوٹس

آئیسکو ڈیڑھ ارب کی نادہندہ ،ایم سی آئی کا آخری نوٹس

متعد د نوٹس جاری کرنے کے باوجود عملدرآمد نہ ہوا، حتمی کارروائی ہوگی، ڈپٹی ڈائریکٹر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کو حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے آخری وارننگ دے دی ہے۔ ایم سی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق آئیسکو کی مختلف املاک اور اوپن سپیسز پر پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد واجبات ادا نہیں کیے گئے۔ متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود ادائیگی نہ ہونے پر ادارے کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ آئیسکو کو واجبات کی ادائیگی کیلئے آخری نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد عدم ادائیگی کی صورت میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...