ریاست کا تشخص، امن بحال رکھنا سب کی ذمہ داری:افتخار گیلانی

ریاست کا تشخص، امن بحال رکھنا سب کی ذمہ داری:افتخار گیلانی

گزشتہ 5سال کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے، سب نے مل کر ریاست کو مثال بنانا ہے

مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی جہلم ویلی پہنچ گئے ، ہٹیاں بالا بازار آمد پر ان کا استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے استقبالیہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا مطلب ریاست کے تشخص، ترقی اور عوام کی حکومت ہے ، ریاست کے تشخص اور امن و امان کو بحال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ، ہم سب نے مل کر ریاست کو مثال بنانا ہے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہٹیاں بالا کا تفصیلی دورہ کریں گے ، وہ وادی لیپہ جاتے ہوئے ہٹیاں بالا بازار میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...