کسانوں کو ٹریکٹر فراہمی اٹک میں تقریب
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) وزیرِ اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت کسانوں اور زمینداروں میں ٹریکٹرز کی فراہمی کے سلسلے میں ایک تقریب ضلع کونسل اٹک میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد تھے۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ ضلع اٹک میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے پہلے چار مراحل کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 113 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ پانچویں مرحلے میں اب تک 2ہزار 213 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments