علامہ اقبال کا فکری ورثہ ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ،اورنگزیب کھچی
وفاقی وزیر کی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے موقع پر وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور صدر اقبال اکادمی پاکستان اورنگ زیب خان کھچی نے اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ مزارِ اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے مزارِ اقبال پر مہمانوں کی تاثراتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سال 2027اقبالیاتی سرگرمیوں کا سال ہوگا، جس کے دوران ملک بھر اور بین الاقوامی سطح پر فکرِ اقبال کے فروغ کے لیے علمی، ادبی، تحقیقی اور ثقافتی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ علامہ اقبال کا فکری ورثہ ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہے اور ان کی تعلیمات کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے فروغ دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments