پلاسٹک اینڈ برنز ریکنسٹریکٹو سرجری مرکز کا نام ’’ برن کیئر سینٹر پمز‘‘سے تبدیل
اسلام آباد(ایس ایم زمان ) سینیٹ قائمہ کمیٹی صحت اور وزیراعظم کمیٹی برائے اصلاحات پمز کی ہدایت پر پلاسٹک اینڈ برنز ریکنسٹریکٹو سرجری سینٹر کا نام تبدیل کرکے ’’ برن کیئر سینٹر پمز‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔
ای ڈی پمز کے احکامات کے مطابق تمام متعلقہ محکموں، انتظامی دفاتر اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری خط و کتابت، ریکارڈ، سائن بورڈز، ڈسپلے اور دیگر متعلقہ دستاویزات میں تبدیل شدہ نام درج کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments