راولپنڈی ،تین روزہ انسداد گدا گری مہم آج سے شروع ہوگی

راولپنڈی ،تین روزہ انسداد گدا گری مہم آج سے شروع ہوگی

مہم کا بنیادی مقصد گداگری سے پاک، محفوظ اور خوشحال راولپنڈی کینٹ بنانا ہے

راولپنڈی(خصو صی نامہ نگار )راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے کینٹ کے علاقے کو بھکاریوں سے پاک کرنے اور شہریوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے آج سے 12نومبر تک تین روزہ بھرپور \"انسدادِ گداگری مہم\" چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مہم کا بنیادی مقصد گداگری سے پاک، محفوظ اور خوشحال راولپنڈی کینٹ بنانا ہے ۔یہ خصوصی آگاہی مہم سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈیئر علی انجم سید اور کینٹ ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ عامر رشید کی خصوصی ہدایات پر شروع کی جا رہی ہے ۔ مہم کے دوران کینٹ بورڈ کی جانب سے اہم شاہراہوں، چوراہوں اور تجارتی مراکز پر بل بورڈز، تشہیری سکنز اور آگاہی بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر خصوصی سٹالز قائم کر کے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔کینٹ انتظامیہ کے مطابق مہم کا بنیادی مقصد عوام الناس کو پیشہ ور گداگروں کے نیٹ ورک سے باخبر کرنا اور بھیک دینے سے روکنا ہے ۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پیشہ ور بھکاریوں کو رقم اور خیرات دے کر ان کی حوصلہ افزائی نہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...