اسلام آباد ،مختلف جرائم میں ملوث 44 ملزم گرفتار
چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہوں کے 6ارکان،21اشتہاری بھی شامل
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 44ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں اغوا، گھریلو چوری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہوں کے 6ارکان بھی شامل ہیں۔ پولیس ٹیموں نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ نقدی اور دیگر مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش میں ملوث 14ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 14پستول معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کئے گئے ۔ منشیات فروشی میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1,450گرام چرس اور شراب کی 20 بوتلیں برآمد کی گئیں، مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران مزید 21ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments