سرنگ کے ذریعے کروڈ آئل چوری کرنے والے 3 ملزم گرفتار
پولیس نے سینئر ایگزیکٹو ایڈمن پی او کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی
راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود زیرزمین پائپ لائن سے کروڈ آئل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان زیر زمین سرنگ کھود کر (پاکستان آئل فیلڈ لیمٹڈ)کی لائن سے کروڈ آئل چوری کرتے تھے ،آئل چوری کے لئے ملزمان نے پی او ایل کی مین سپلائی لائن کے قریب مکان کرایہ پر حاصل کر رکھا تھا،فیول چوری کے لئے ملزمان نے سرنگ کے ذریعے 181 فٹ طویل پائپ زیر زمین بچھا رکھا تھا۔ پولیس نے موقع سے 3ملزمان محمد ممتاز،شوکت،محمد اکرام کو گرفتار کرلیا، گھر میں موجود زیر زمین ٹینک سے 1431لیٹر کروڈ آئل برآمد کرلیا گیا،پولیس نے سینئر ایگزیکٹو ایڈمن پی او ایل شاہد احمد کی درخواست پر ایف آئی آر بھی درج کرلی۔ ایف آئی آر کے مطابق ایف آئی آر ین لائن سے مجموعی طور پر 1100بیرل کروڈ آئل چوری کیا،چوری کروڈ آئل کی مجموعی مالیت2کروڑ 32لاکھ سے زائد ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے کمپنی کی ہائی پریشر سپلائی لائن پر کلیمپ کے ذریعے پائپ لگا رکھا تھا،ملزمان کے ساتھ مکان کا نگران شاہ محمد،ساجد،اختر،حفظ الرحمن،زاہد بھی کروڈ آئل چوری میں ملوث ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments