علامہ اقبال کا پیغام آج بھی ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ، رانا عبدالباقی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)جناح اقبال ساؤتھ ایشین فورم کے چیئرمین رانا عبدالباقی نے یوم اقبال کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا پیغام آج بھی ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔
اقبال نے مسلمانوں کو خودی، خودداری، علم اور عمل کا درس دیا۔انہوں نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ خودی ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ انسان اپنی صلاحیتوں کو پہچانے ، محنت کرے اور کسی کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔ اقبال کا شاہین بلند پرواز، دور اندیش اور خوددار ہوتا ہے، ہمارے طلبہ کو بھی اقبال کے شاہین کی طرح بننا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments