علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں فنکاروں کی مشترکہ آرٹ نمائش

علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر  نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں  فنکاروں کی مشترکہ آرٹ نمائش

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال کے 150ویں یومِ پیدائش کی تقریبات کے سلسلے میں نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں تین فنکاروں کی مشترکہ آرٹ نمائش ساقی نامہ کا افتتاح کردیا گیا۔

 جس میں شاعرِ مشرق کی شہرہ آفاق نظم کے فلسفے ، فکری پیغام اور خود شناسی کے تصور کو مصوری اور فنونِ لطیفہ کے ذریعے پیش کیا گیا ہے ۔نمائش میں فنکاروں گیتی آرا، لبنی جہانگیر اور ضرار حیدر ببری کے تخلیق کردہ فن پارے شامل ہیں، جن میں علامہ اقبال کی نظم ساقی نامہ کے مختلف اشعار کو الگ الگ تخلیقی انداز میں موضوع بنایا گیا ہے ۔ نمائش 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...