گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں ورلڈ ٹاؤن پلاننگ ڈے منایا گیا
ورلڈ ٹاؤن پلاننگ ڈے منانے کا مقصد شہری منصوبہ بندی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی میں گزشتہ روز ورلڈ ٹاؤن پلاننگ ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈائر یکٹر پلانگ میاں رضوان الرحمان، ہاؤسنگ اتھارٹی کے دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ورلڈ ٹاؤن پلاننگ ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر شہری منصوبہ بندی کی اہمیت جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رہائشی منصوبوں کی تشکیل اور پائیدار شہری ترقی کے فروغ پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منظم شہری منصوبہ بندی، جدید انفراسٹرکچر ، ماحول دوست طرزِ تعمیر اور بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے رہائشی منصوبوں کو مزید مؤثر اور پائیدار بنایا جا سکتا ہے۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی شہری منصوبہ بندی کے جدید اصولوں کو اپناتے ہوئے وفاقی ملازمین کو بہتر ، محفوظ اور معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ۔ ورلڈ ٹاؤن پلاننگ ڈے منانے کا مقصد شہری منصوبہ بندی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ایک منظم ، خوشحال اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ڈائر یکٹر پلاننگ نے منسٹر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور سیکرٹری ہاؤسنگ کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سر پرستی محکمہ ہاؤسنگ دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق پائیدار ترقی اور سمارٹ سٹی پلاننگ کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments