پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام نمائش ،راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی پہلی پوزیشن
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے دو تحقیقی منصوبوں نے لاہور میں منعقدہ ’’ہونہار پنجاب انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکسپو 2026‘‘ میں صحت، طب اور حیاتی طبی علوم کی کیٹگری میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
پہلی پوزیشن پر پانچ لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن پر پچھتر ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام یہ دو روزہ ایکسپو لاہور میں ہوئی، جس میں 35 جامعات کے 388 منصوبے پیش کیے گئے ۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا منصوبہ شہد، جڑی بوٹیوں اور جدید نینو ٹیکنالوجی کے امتزاج سے تیار کی گئی ایسی باریک پٹی ہے جو زخموں کو مندمل کرنے میں مدد دیتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments