حادثات کی روک تھام ، بس ڈرائیورز کی روڈ سیفٹی تربیت کیلئے خصوصی ورکشاپ
اسلام آباد (اے پی پی)راولپنڈی ٹریفک پولیس نے سڑکوں پر حادثات کی روک تھام، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز اور عملے کی آگاہی و تربیت کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں خصوصی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں بس ڈرائیورز اور عملے نے شرکت کی۔ شرکا کو روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین، دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اور ٹریفک نظم و ضبط کی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments