چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی بنیادی اہمیت ، اسماعیل اولد
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کاکامسٹیک کا دورہ ،شاندار استقبال ،مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نامہ نگار) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد الشیخ احمد نے کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا، آرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر اقبال اور سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ تنظیمی ڈھانچے ، ذمہ داریوں، تربیتی پروگراموں، سائنسی فیلوشپس اور او آئی سی رکن ممالک کے سائنس دانوں، محققین اور تعلیمی اداروں کیلئے جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اپنے چھ نکاتی وژن کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کیلئے رکن ممالک اور اداروں کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داریوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور کامسٹیک اس میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ او آئی سی رکن ممالک کے درمیان سائنسی و تکنیکی تعاون کو مضبوط بنانا اور سائنس، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں مسلم دنیا کی اجتماعی صلاحیت میں اضافہ تنظیم کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments