گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز ایکٹ پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے لینڈ ریفارمز ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد، زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور جعلی انتقالات کی روک تھام کے لیے متعلقہ حکام کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ غیر سیٹلڈ علاقوں کے عوام کو بھی قانونی طور پر زمینوں کی ملکیت کا حق دینے کے لیے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے لینڈ ریفارمز ایکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ خصوصی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ منصوبے کے تحت ڈپٹی کمشنر استور کی جانب سے چوکی بیگ منی مرگ کے 136 حقدارانِ اراضی کا کیس صوبائی بورڈ کو بھجوایا گیا ہے ، جو قابلِ تحسین اقدام ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments