ڈھوک گجری میں میڈیکل کیمپ، 500سے زائد مریض مستفید

ڈھوک گجری میں میڈیکل کیمپ، 500سے زائد مریض مستفید

کیمپ کا انعقاد ایف اے ایچ ٹی نے شفا فاؤنڈیشن کمیونٹی ہیلتھ سینٹر نے کیا تھا

 راولپنڈی (نامہ نگار)رضاکارانہ تنظیم وی ایف اے ایچ ٹی نے شفا فاؤنڈیشن کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے اشتراک سے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک گجری، مسریال، یونین کونسل رائکہ میرا میں ایک کثیرالجہتی طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس سے 500سے زائد مریضوں نے طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ کیمپ میں میڈیسن، سرجری اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے 13 ماہر کنسلٹنٹس نے خدمات انجام دیں، 80 سے زائد رضاکاروں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ کیمپ کے انعقاد کا مقصد پسماندہ اور مستحق آبادیوں تک معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور صحت عامہ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔کیمپ کے دوران مریضوں کو ماہر ڈاکٹروں سے طبی معائنہ اور مشاورت کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دیگر عام بیماریوں کی اسکریننگ بھی کی گئی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر حنان جاوید نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور وی ایف اے ایچ ٹی، شفا فاؤنڈیشن کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، ماہر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...