ایک لاکھ رضاکاروں کو تربیت دینگے
امیر جماعۃ الدعوۃ کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ معاشرتی ناہمواری کا خاتمہ انسانیت کی بلا امتیاز خدمت سے ممکن ہے ۔ 2015ء میں ایک لاکھ رضاکاروں کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ ضلعی سطح پر ریسکیو سینٹر بھی قائم کیے جائیں گے ۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر) یہ بات انہوں نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے تحت دو روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ریسکیو ٹرینر ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈاکٹر محمد ارشد انصاری، ڈاکٹر زبیر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔