حیدر آباد کے سینئر صحافی اور افسانہ نگار سلیم انور انتقال کرگئے
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)سینئر صحافی اور افسانہ نگار سلیم انور انتقال کرگئے ، انکی نماز جنازہ فیضان مدینہ میں ادا کی گئی اور انہیں ٹنڈویوسف قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
نماز جنازہ و تدفین میں بڑی تعداد میں صحافیوں، ادیبوں، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں ، مرحوم کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔ مرحوم سلیم انور گزشتہ 40 سال سے مختلف اخبارات سے وابستہ تھے اور خود کئی ہفت روزہ اخبارات کے پبلشر بھی تھے۔