حیدر آباد:11کے وی سٹی IIفیڈر لوڈ شیڈنگ فری کردیا گیا

حیدر آباد:11کے وی سٹی IIفیڈر لوڈ شیڈنگ فری کردیا گیا

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)حیسکو ترجمان کے مطابق صارف دوست سروس کے تحت 11کے وی سٹیII فیڈر لوڈ شیڈنگ فری کردیا گیا، صارفین کے لئے زیرولوڈشیڈنگ کے سلسلے میں نجی ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔

 جس میں چیف ایگزیکٹو فیض اﷲ ڈاہری نے خطاب میں کہا کہ 11کے وی فیڈرگولارچی کولوڈشیڈنگ فری کردیا گیا ہے ، آج یہ 25واں فیڈر ہے ، ہم نے کوشش یہ کی ہے کہ تمام ملازمین اس کمپنی کی مالکی کریں اور عوام کے مکمل تعان سے ہی کامیابی ممکن ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ہم بہترین صارفین کی قدر نہ کریں، یہ آپ اور ہمارے درمیان ایک میثاق ہے ، میری خواہش ہے کہ اس فیڈر کو مستقل لوڈشیڈنگ پر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس فیڈر پر کبھی فالٹ آئے گا تو اس کو ہم جلد دور کریں گے ، اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسراعجا ز احمد شیخ نے کہا کہ آج ہم نے یہ پچیس واں فیڈر ہے جو لوڈشیڈنگ فری کیا ہے ،یہ روشنیو ں کا سفر چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں