بدعنوانی، غربت، ناانصافی اور عالمی تباہی کی جڑ ہے ،پاسبان
کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں یوم انسداد بدعنوانی کا دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے جس کے باعث غربت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
انہوں نے سوال کیا کہ بدعنوان حکومتوں اور انتظامیہ کے ہوتے ہوئے کس طرح بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہے ؟ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی نہ صرف ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے بلکہ جنگوں، خانہ جنگیوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے ۔